ڈرون حملوں کیخلاف تحریک انصاف کا دھرنا 85ویں روز ایم پی اے فضل الٰہی کی شرکت

پشاور (این این آئی) تحریک انصاف کے زیراہتمام ڈرون حملوں کیخلاف دھرنے کو 85روز مکمل ہوگئے۔ ہفتے کو 85ویں روز تحریک انصاف پی کے چھ پشاور کے کارکنان نے ایم پی اے فضل الٰہی اور میجر فیاض خلیل کی قیادت میں دھرنا دیا۔ اقلیتی رہنما ارنسٹ نہال اور اتحادی جماعتوں کے کارکنان بھی دھرنا کیمپ میں موجود رہے۔