پشاور: محکمہ لائیو سٹاک کے ڈی جی کیخلاف خورد برد کے الزام میں مقدمہ درج

پشاور (آئی این پی) اینٹی کرپشن نے محکمہ لائیو سٹاک کے ڈائریکٹر جنرل کے خلاف خورد برد کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک خیبر پی کے میں مشینوں کی خریداری کی مد میں بھاری رقوم کا غبن کیا گیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائیگا۔