نارنگ منڈی کے نواحی گائوں پر سؤروں کا حملہ، ایک شخص زخمی، ہسپتال میں بنیادی سہولیات نہ ملنے پر شہریوں کا احتجاج

نارنگ منڈی (نامہ نگار) سرحدی گائوں کجلہ میں سئوروں نے گائوں پر حملہ کر دیا جس کے باعث لوگ گھروں میں گھس گئے۔ سور نے ایک زمیندار چوہدری نواز احمد کجلہ کو شدید زخمی کر دیا جسے مقامی ہسپتال لایا گیا لیکن وہاں طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ورثاء نے محکمہ صحت کے خلاف  شدید احتجاج کیا۔