نارنگ منڈی: چلتی ٹرین پر نامعلوم شرپسندوں کا پتھرائو، 5 مسافر زخمی طالب علم کی آنکھ ضائع ہو گئی

نارنگ منڈی (نامہ نگار) چلتی ٹرین پر شرپسندوں نے حملہ کر کے 5 مسافروں کو خون میں نہلا دیا  جبکہ ایک طالب علم کی آنکھ ضائع ہوگئی۔ اس دوران ریلوے پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ واقعہ پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔ یہ ناخوشگوار واقعہ لاہور سے نارووال جانے والی لاثانی ایکسپریس میں شاہدرہ کے قریب لوٹا سٹاپ پر پیش آیا جہاں شر پسند لڑکوں نے ٹرین پر وزنی پتھر برسائے جس سے ٹرین میں کہرام مچ کیا اورکھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور کھڑکیوں کے قریب بیٹھے پانچ مسافر طارق، عدنان بٹ، طالب علم کی آنکھ کو شدید نقصان پہنچا جبکہ راحیل احمد، عبدالقیوم، محمد فیاض اور رحمت علی بری طرح زخمی ہوگئے۔ ڈیلی پسنجر ریلوے ایسوسی ایشن نے شدید احتجاج کر تے ہوئے کہا ہے چلتی ٹرین پر پتھرائو معمول بن چکا ہے۔ ریلو ے پولیس نے آج تک شر پسندوں کے خلاف کا رروائی نہیں کی اور نہ ہی کبھی ان کے خلاف مقدمہ درج در ج کیا ہے جس کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کا سفر ریلوے پولیس کی نااہلی کی وجہ سے غیر محفوظ ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے وزیر ریلوے اور  آئی جی ریلوے سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔