شریف برادران کے طرز عمل سے اداروں کا وقار بلند ہوا: عارف سندھیلہ

شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)مرکز میں وزیراعظم نواز شریف اور صوبہ میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت سے فوج،عدلیہ،انتظامیہ،مقننہ اور صحافت کا نہ صرف وقار بلند ہواہے ۔ یہ بات ممبر صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کیمپ آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ایم پی اے محمد عارف خان سندھیلہ نے مزید کہا کہ ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرز پر قائم بیوروکریسی کو موجودہ قیادت نے تبدیل کر کے سرکاری افسران کو صحیح معنوں میں عوام کا خادم بنایا ہے اور سب سے پہلے خود عوام کے خادم بنے۔انہوں نے کہا یہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی عوام کے خادم بن کر ان کی مدد اور خدمت کر رہے ہیں اور انکے درینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ عوامی فلاحی منصوبوں میں سرکاری افسران شبانہ روز محنت کریں۔