سزائے موت کے منتظر 70 سالہ قیدی کی رہائی کیلئے میڈیکل رپورٹس کا حصول انصار برنی لندن پہنچ گئے

لندن (این این آئی) انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق انصار برنی ایڈووکیٹ سکاٹ لینڈ جانے کیلئے لندن پہنچ گئے۔ انصار برنی برطانیہ میں ایک ہفتہ قیام کرینگے اور سکاٹ لینڈ سے پاکستان میں سزائے موت کے منتظر قیدی 70 سالہ اصغر جو ذہنی مریض ہے سے متعلق میڈیکل رپورٹس اور پولیس ریکارڈ حاصل کرینگے تاکہ بے گناہ ذہنی مریض قیدی کی زندگی سزائے موت سے بچائی جا سکے۔