حکومت طالبان مذاکرات نے گھر بار چھوڑنے والے قبائلیوں میں واپسی کی امید پیدا کر دی: رپورٹ

پشاور (اے ایف پی) طالبان  کے حملوں اور فوج کی کارروائیوں کے باعث پاکستان کے قبائلی علاقوں کے بے گھر ہونیوالے افراد کی اکثریت پرامید ہے کہ حکومت طالبان مذاکرات  کے نتیجے میں وہ اپنے گھروں کو واپس جا سکیں گے۔ ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق بے گھر ہونے والے ساڑھے سات لاکھ افراد کرائے کے گھروں یا اپنے دوستوں رشتہ داروں کے پاس مقیم ہیں جب کہ 40 ہزار افراد پشاور، کرم اور ہنگو کے کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔