بہاولپور: 9 سالہ بچے کی 10 سالہ لڑکی سے شادی، دولہا اور والدین گرفتار

بہاولپور (نوائے وقت رپورٹ) قائم پور کے محلہ منظور آباد میں 9 سالہ بچے کی شادی 10 سالہ بچی سے کر دی گئی۔ پولیس نے کارروائی کر کے رخصتی روک دی اور 9 سالہ دلہا اور والدین کو گرفتار کر لیا جبکہ لڑکی کے والدین اور نکاح خواں کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔