اولیا کرام نے ہمیشہ امن و محبت کو فروغ دیا: پیر فاروق الاسلام

 سانگلاہل ( نمائندہ نوائے وقت) جمعیت علماء پاکستان کے سابق صوبائی سینئر نائب صدرپیر سید فاروق الاسلام آف چورہ شریف نے کہا ہے ولی کاملین نے ہمیشہ امن و محبت ‘ بھائی چارے اور روا داری کی شمعیں روشن کرکے بھٹکتے ہوئے لوگوں کو راہ نجات دکھائی لہذا ولی کاملین کی تعلیمات کو عام کرنے کیلئے ہر شخص کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ ہر طرف محبت اور امن کی خوشبوئیں مہکنے لگیں ،دور حاضر میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمیں امن و ہم آہنگی کے پیغام کو زیادہ سے زیادہ عام کرنا ہو گا، ان خیالات کا اظہار انہوںنے چک نمبر46چٹھے میں محفل میلاد مصطفیٰ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، اس موقعہ پر معززین حلقہ کے علاوہ دیگر عقیدت مندوں کی کثیر تعداد موجود تھی ، پیر سید فاروق الاسلام نے مزید کہا کہ ولی کاملین سے محبت کرنے والے ہمیشہ امن وآشتی کے پیغام کو عام کرتے ہیں ، عقیدت مندوںکو چاہئے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں امن کا پیغام عام کرنے کیلئے اپنی تمام ترتوانائیاں بروئے کار لائیں۔