گلگت میں حالات معمول پر آگئے، موٹر سائیکل پر پابندی ختم

گلگت (نوائے وقت نیوز) گلگت میں کشیدگی کے باعث بند رہنے والے بازار اور کاروباری مراکز تین روز بعد کھل گئے۔ شہر میں موٹر سائیکل پر پابندی ختم کردی گئی تاہم ڈبل سواری پر پابندی برقرار رہی۔ گلگت میں حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے۔ بازار اور کاروباری مراکز کھل گئے۔ سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر فیصل ظہور نے کہا کہ شہر میں موٹر سائیکل پر پابندی ختم کردی گئی ہے تاہم ڈبل سواری پر پابندی برقرار رہے گی۔