کوئٹہ: فائرنگ، بارودی سرنگ دھماکہ، ایک جاں بحق، ٹریفک حادثات میں 7 افراد ہلاک

کوئٹہ: فائرنگ، بارودی سرنگ دھماکہ، ایک جاں بحق، ٹریفک حادثات میں 7 افراد ہلاک

کوئٹہ (بیورو رپورٹ)سوئی کے علاقے میں بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ بارودی سرنگ پر موٹر سائیکل چڑھنے سے دھماکہ ہوگیا۔ علاوہ ازیں سبی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص پکار خان کو ہلاک کردیا۔ علاوہ ازیںکوئٹہ اور اندرون بلوچستان ٹریفک حادثات میں 2 خواتین سمیت7 افراد جاں بحق جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے موسیٰ کالونی کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ بچے کو بچاتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکرالٹ گئی۔ فٹ پاتھ پرچلنے والا محمد اسلم اور اسکا بیٹا ثناءاللہ نیچے آکر موقع پر ہی ہلاک جبکہ طارق شدید زخمی ہوگیا۔ وندر میں کو کراچی سے کوئٹہ آنے والی کوچ الٹنے کے نتیجے میں تین افراد مہتر موسیٰ ،ڈرائیور عمر شاہ اورمراد ہلاک جبکہ پندرہ افراد زخمی ہوگئے جن میں عرفان ، عبونہ، ٹکری شیراحمد، عبدالاحد، علی اکبر، ستیش کمار، عمر رضا، طیب، انیل، نریش کمار، سریش کمار، رضیہ بی بی زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے منجھو شوریٰ میں تیزرفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کوٹکر ماردی جس کے نتیجے میں خاتون اور اسکی بیٹی موقع پر ہی ہلاک جبکہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔