نگران وزیراعظم کیلئے جسٹس(ر) ناصر اسلم شاکر اللہ کے ناموں پراتفاق ہوچکا:شیخ رشید

نگران وزیراعظم کیلئے جسٹس(ر) ناصر اسلم شاکر اللہ کے ناموں پراتفاق ہوچکا:شیخ رشید

لندن (آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سات بڑے خاندان پاکستان کولوٹ رہے ہیں۔ عوام کو ان کے خلاف بغاوت کرنا ہوگی۔ لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کےلئے ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد یا شاکراللہ جان کے ناموں پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں اتفاق ہوچکا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات خونیں ہوں گے جو پاکستان کے درودیوار کو ہلاکر رکھ دیں گے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے آئندہ عام انتخابات میں اتحاد کے لئے سمجھوتہ ہوچکا ہے اور عمران خان اب عام انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی غلطی نہیں کریں گے۔