نوابزادہ نصراللہ کے صاحبزادوں کو پیپلز پارٹی میں لانے کا ٹاسک منظور وٹو کے سپرد

مظفر گڑھ (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے صدر آصف زرداری کی ہدایت پر بابائے جمہوریت نواب زادہ نصراللہ خان کے صاحبزادوں سے رابطہ کر کے انہیں پی پی پی میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے اور انہیں پی پی پی میں باعزت مقام دلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وٹو کے رابطہ پر نواب زادہ فیملی کی سرکردہ شخصیات نے آپس میں صلاح و مشورہ کرنے کے بعد حتمی فیصلہ کرنے کی مہلت مانگی ہے۔