قربانی رائیگاں نہیں گئی، لیپ ٹاپ، ییلو کیب تقسیم کرنے سے انقلاب نہیں آتا: گیلانی

قربانی رائیگاں نہیں گئی، لیپ ٹاپ، ییلو کیب تقسیم کرنے سے انقلاب نہیں آتا: گیلانی

بہاولپور (بیورو رپورٹ/ نوائے وقت نیوز) پاکستان کی تاریخ میں یہ اہم موقع ہوگا جب کوئی اسمبلی اپنی مدت پوری کریگی، حکومت اور اتحادی کہتے ہیں کہ جلدی کیا ہے لیکن وہ بھول جاتے ہیں کہ سیاستدانوں کوکس بے توقیری سے نکالاجاتا ہے۔ سرائیکی صوبہ اہم ایشو ہے، لیپ ٹاپ اور ییلو کیب تقسیم کرنے سے انقلاب نہیں آتے۔ ان خیالات کا اظہار سابق یوسف رضاگیلانی نے سابق نائب ضلع ناظم سید اویس گردیزی کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت ناکام نظرآئے تو یہ نہیں کہ آمریت آ جائے میں خوش قسمت ہوں کہ میرے دور کی اسمبلی اپنی مدت پوری کریگی، میری وزرات عظمیٰ کی قربانی سے ادارے ٹکراﺅ سے بچ گئے اور یہ قربانی رائیگاں نہیں گئی، سوئٹزر لینڈ کو لکھے گئے خط میں میرا ہی مو¿قف تحریر کیاگیا ہے کہ صدرکو ملک میں اور ویانا کنونشن کے تحت بیرون ملک بھی استثنیٰ حاصل ہے۔ گیلانی نے کہاکہ نواز شریف ماضی میں دوتہائی اکثریت کے باوجود انقلاب نہیں لاسکے، نظریاتی لوگ ہی انقلاب لایاکرتے ہیں، ییلو کیب سکیم دوسری بار اور سستی روٹی سکیم ناکام ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فاروڈ بلاک کے زور پر حکومت کرنے اور سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے سے انقلاب نہیں آیاکرتے، گلگت بلتستان، فاٹا اور خیبرپی کے کو شناخت دی اب جنوبی پنجاب کو بھی شناخت دیں گے۔