عدالتی نوٹس ملا تو جواب دینگے، ایم کیو ایم کا فیصلہ وہی جانتے ہیں: قائم علی شاہ

عدالتی نوٹس ملا تو جواب دینگے، ایم کیو ایم کا فیصلہ وہی جانتے ہیں: قائم علی شاہ

سکھر (آئی این پی ) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ہڑتال ایم کیو ایم کا اپنا رد عمل ہے، وہ سپریم کورٹ کے نوٹس پر جواب دینگے یا نہیں، وہ بہتر جان سکتے ہیں اگر سندھ حکومت کو کوئی نوٹس ملے گا تو سندھ حکومت اس کا جواب دیگی۔ ایم کیو ایم ملنے والے نوٹس پر مزید کوئی کمنٹس نہیں کرونگا۔ سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اگر سندھ حکومت کو کوئی نوٹس ملے گا تو سندھ حکومت اس کا جواب دیگی۔ ایم کیو ایم ملنے والے نوٹس پر مزید کوئی کمنٹس نہیں کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے فیئر آرڈرز پر فیئر کمنٹس بھی ہوتے رہتے ہیں یہاں پر عدالتوں کے فیصلے آنے سے قبل ہی چینلوں پر پر باتیں شروع ہو جاتی ہے۔ پیر پگارا میدان میں آچکے ہیں۔ پیر پگارا کا پہلا جلسہ تھا جلسے سیاست کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام پر یقین رکھتے ہیں 27 دسمبر کو ہو نے والا جلسہ بھی عوام دیکھیں گے۔