طالبان نے سیکورٹی اہلکار کو قتل کرنے کی ویڈیو جاری کر دی

جنوبی وزیرستان (آئی این پی) تحریک طالبان نے 8 مارچ 2012ءکو ژوب سے اغواءہونے والے 2 سکیورٹی اہلکاروں میں سے ایک اہلکار احمد وفا کو قتل کئے جانے کی ویڈیو جاری کر دی۔ ویڈیو 12 سیکنڈز پر مشتمل ہے جس میں احمد وفا پاکستانی عوام سے مخاطب ہو کر کہہ رہا ہے کہ خدارا اپنے آپ کو اگر بچانا ہے تو حکومت کا ساتھ مت دیں ورنہ آپ لوگوں کا انجام بھی میری طرح ہو گا اور اس بیان کے بعد اسے قتل کر دیا جاتا ہے۔