شکارپور: دھند کے باعث وین اور ٹرک میں تصادم، 4 افراد جاں بحق،18 زخمی

 شکار پور(آن لائن)شکار پورمیں قومی شاہراہ پر دھند کے باعث مسافروین ٹرک سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگئی۔ واقعے میں 4 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر لکھی غلام شاہ کے قریب پیش آیا۔جہاں دھند کے باعث مسافروین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 18افراد زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو لکھی غلام شاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔وین میں سوار افراد حیدرآباد میں ہونے والے جلسے میں شرکت کرکے جیکب آباد کے علاقے ٹھل جارہے تھے۔ ادھر زخمی مسا فرو ں کا کہنا تھا کہ حا دثہ ڈرائیو ر کی غفلت کے با عث پیش آیا ۔