سرینگر: عدالت نے جعلی مقابلے میں شہید کشمیری نوجوان کو بے گناہ قرار دے دیا

 سری نگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کی ایک عدالت نے ایک تاریخی فیصلے میں 20 برس قبل بھارتی فوجیوں کی طرف سے جعلی مقابلے کے دوران مجاہد قرار دے کر شہید کئے گئے کشمیری نوجوان کو بے گناہ قرار دے دیا ہے۔ پرنسپل ڈسٹرکٹ جج سرینگر محمد شفیع جان نے فیصلے میں بھارتی فوج کو متاثرہ کشمیری خاندان کو 25 لاکھ روپے ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔