حسنی مبارک غسل کے دوران پھسل کر زخمی

قاہرہ (اے ایف پی) مصر کے سابق صدر حسنی مبارک جو عمر قید کی سزا بھگت رہے ہیں گزشتہ روز جیل کی شاور میں پھسلنے سے زخمی ہو گئے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق 84 سالہ حسنی مبارک تین عشروں تک مصر پر حکمران رہے انہیں 11 فروری 2011ءکو استعفیٰ دینا پڑا تھا۔