بینظیر کیس: صہبا مشرف نے بنک اکاﺅنٹس سے متعلق ایک اور متفرق درخواست دائرکردی

راولپنڈی(نوائے وقت نیوز) بے نظیر قتل کیس میں پرویز مشرف کی جائیداد ضبط اور بنک اکاﺅنٹس منجمد کرنے کیخلاف درخواست پر خصوصی عدالت نے سماعت 22دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔صہبا مشرف کی جانب سے منجمد کئے گئے بنک اکاﺅنٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کی متفرق درخواست دائر کی گئی۔عدالت نے صہبا مشرف کی جانب سے دائر نئی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جار ی کردیئے۔