افغانستان میں امریکہ کی جگہ پاکستان لے گا‘ طالبان کو اہم عہدے ملیں گے: والٹر جونز

واشنگٹن (آن لائن) امریکی رکن کانگریس والٹر جونزکے افغان جنگ پر ایوان میں خطاب کی مزید تفصیلات کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا افغان حکومت امن بات چیت کی کوششوں کا آغاز کر رہی ہے جس میں افغانستان میں امریکہ کی جگہ پاکستان حاصل کرے گا اور وہ متحارب فریقوں کے درمیان مذاکرات کا بندوبست کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ طالبان کوحکومت میں اہم عہدے دئیے جائیں گے وہ جنوبی اور مشرقی گڑھ کا سیاسی کنٹرول م¶ثر طریقے سے دوبارہ سنبھال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا افغانستان طالبان کے حوالے کرنے پر امریکی عوام میں غم و غصے میں ہیں لیکن کانگریس میں کوئی غصہ نہیں ہے۔