ماہنامہ پھول کی سالگرہ کے موقع پر پرویز ملک کی مبارکباد

ماہنامہ پھول کی سالگرہ کے موقع پر پرویز ملک کی مبارکباد

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے صدرپرویز ملک نے کہا ہے کہ میں ماہانہ پھول کی سالگرہ کے موقع پر میگزین کی انتظامیہ ایڈیٹر اور اس کے محنتی کارکنوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ماہنامہ پھول تعلیم و تربیت سے نہ صرف بچوں کی صلاحیتوں میں نکھار، بلکہ ادب کے ذریعے تفریح کے مواقع بھی پیدا کر رہا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ میگزین نئی نسل کو اپنے وطن سے محبت، تاریخ سے آگاہی اور اعلی اخلاقی اقدار سے روشناس کرانے میں اپنا صحافتی کردار ادا کرتا رہے گا۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ماہ نامہ پھول کو آنے والی نسل کی تعمیر سیرت کے کردار کو ذمہ داری سے نبھانے کی ہمیشہ توفیق عطا فرمائے۔