شیخوپورہ: وزیراعلیٰ نے 80 لاکھ روپے سرکاری اکاﺅنٹس سے نکلوا کر پرائیویٹ میں رکھنے کی تحقیقات کا حکم دیدیا

شیخوپورہ: وزیراعلیٰ نے 80 لاکھ روپے سرکاری اکاﺅنٹس سے نکلوا کر پرائیویٹ میں رکھنے کی تحقیقات کا حکم دیدیا

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) قابل اعتماد ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ  شہباز شریف نے ضلع حکومت کی طرف سے 80لاکھ روپے سرکاری اکاﺅنٹس سے نکلوا کر پرائیویٹ بنک اکاﺅنٹ میں رکھنے کی تحقیقات اور ڈی سی او شیخوپورہ کو ملوث افسروں کےخلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے گائنی وارڈ کے لیے ایمبولینس کی خریداری کی خاطر یہ رقم مختص کی گئی تھی، جسکی سمری وزیراعلیٰ  پنجاب کو منظوری کےلیے پیش کیے جانے پر انکشاف ہوا ہے کہ ایمبولینس کی خریداری کے لیے مختص 8ملین روپے کے فنڈز غیر قانونی طور پر سپیشل ڈرائنگ اکاﺅنٹ (ایس ڈی اے) جسکو ڈی سی او اورای ای ڈی او فنانس مشترکہ طورپر چلا تے ہیں سے نکلوا کر ایک بنک اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کر دئیے گئے ہیں۔