رحیم یار خان: ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل سے ٹکر، 3بچے جاں بحق، باپ زخمی

رحیم یار خان (نوائے وقت نیوز) ٹریفک حادثے میں تین بچے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار تینوں بچے سگے بھائی تھے جو موقع پر دم توڑ گئے۔ بچوں کا والد شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو قریب ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔