خیبر پی کے اسمبلی:وزرا، مشیروں کی فوج ظفر موج کے باوجود قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہوسکی، ارکان کی کمی

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے اسمبلی میں وزرائ، معاونین اور مشیروں کی فوج ظفر موج کے باوجود قائمہ کمیٹیاں تشکیل دینے کیلئے اسمبلی ارکان کی کمی ہے۔ اسمبلی کے 32پارلیمانی سیکرٹریز کا تقرر قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں رکاوٹ بن گیا۔ حکومتی اتحاد کے 59 ارکان وزرائ، معاونین، مشیر اور سیکرٹریز کے عہدوں پر فائز ہیں۔ ساڑھے 4 ماہ گزرنے کے باوجود قائمہ کمیٹیاں بھی تشکیل نہیں پاسکی۔