بلوچستان کی صورتحال دوسرے صوبوں سے بہتر ہے: گورنر محمد خان اچکزئی

کوئٹہ(بیورو رپورٹ) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی صورتحال دوسرے صوبوں سے بہتر ہے یہ میری ذاتی رائے ہے کابینہ میں توسیع کے بعد کابینہ مکمل ہوگئی ہے تین ماہ سے صوبے میں کابینہ نہیں تھی لوگ اس کابینہ کے مکمل ہونے کے منتظر تھے۔ انہوں نے یہ بات پیر کی شام کو گورنر ہاﺅس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت کوئٹہ شہر میں صفائی کی صورتحال بہت خراب ہے۔ اب کابینہ مکمل ہوگئی ہے۔ اس کے بعد امید رکھنی چاہیے کہ کابینہ صوبے میں امن وامان کو مزید بہتر بنائیگی۔