پنجاب کے نوجوان حمزہ شہباز کی قیادت میں ترقی کے سفر پر گامزن ہیں: غلام مرتضٰی بھولا

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی غلام مرتضٰی بھولا ڈوگر نے شاہدرہ میں اپنی رہائشگاہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے لئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں اور پنجاب کے جوان میاں حمزہ شہباز کی قیادت میں ترقی کے سفر پر گامزن رہیں گے۔ کراچی اور بلوچستان میں جاری بدامنی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہاں وفاقی اور صوبائی حکومتیں ناکام ہو گئی ہیں۔