پنجاب میں آج بھی عوام پرویز الہٰی کے دور کو یاد کرتے ہیں: ق لیگ لائرز ونگ

لاہور (پ ر) ق لیگ لائرز ونگ پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن اشتیاق گوہر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں ہمارے امیدوار بے مثال کامیابی حاصل کرینگے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہٰی نے ہمیشہ سیاست کو عوام کی خدمت کا ذریعہ بنایا ق لیگ اقتدار میں ہو یا نہ ہو عوامی خدمت ہی پارٹی کی اولین ترجیح رہی ہے۔ چودھری پرویز الہٰی نے نائب وزیراعظم کے طور پر بہترین پالیسیاں دی ہیں پنجاب میں آج بھی لوگ ان کے دور کو یاد کرتے اور ان کی خدمات کے معترف ہیں۔ صوبے نے جتنی ترقی پرویز الہٰی دور میں کی اس کی مثال نہیں ملتی۔ ق لیگ آئندہ انتخابات میں بھی مخالفین کو عبرتناک شکست دے گی۔