پشاور: توہین عدالت پر محکمہ تعلیم کے سیکشن افسر کو کمرہ عدالت میں ہتھکڑیاں لگوا دیں، شوکاز نوٹس جاری

پشاور (این این آئی) پشاور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کے مرتکب محکمہ تعلیم کے سیکشن افسر کو کمرہ عدالت میں ہتھکڑیاں لگوادیں۔ عدالتی ریکارڈ میں جعلی حکمنامے رکھنے پر سیکرٹری اور ڈائریکٹر ایجوکیشن کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے۔ عدالت عالیہ نے ایک انگریزی روزنامہ میںشائع ہونےوالی خبرکا نوٹس لیا تھا جس میں محکمہ تعلیم کے سیکشن افسر ہدایت اللہ نے چیف جسٹس کے متعلق تضحیک آمیز الفاظ استعمال کئے ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان اور مسزجسٹس ارشاد قیصر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اس موقع پر مذکورہ روزنامے سے تعلق رکھنے والے صحافی کو عدالت طلب کیاجس نے شائع ہونے والی خبرکی تصدیق کی جبکہ فاضل چیف جسٹس نے اس موقع پرکہا سیکرٹری اور ڈائریکٹر ایجوکیشن نے عدالت میں بھی غلط بیانی کی ہے اورجعلی حکمنامے عدالت میں پیش کئے ہیں۔