پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں طالبات کا ایوان کارکنان پاکستان کا دورہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول راوی روڈ قلعہ لچھمن سنگھ کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لئے گورنمنٹ کالج آف کامرس سبزہ زار، ایل ڈی اے ہائی سکول فائر بوائز جہانزیب بلاک علامہ اقبال ٹا¶ن، گورنمنٹ خانم گرلز مڈل سکول حنین آباد کینٹ، گلبرگ گرلز ہائی سکول ملت کالونی گلبرگ II، پیراڈائز ماڈل سکول بابو صابو بند روڈ، نور اسلام سکول سسٹم چوک بابو صابو بند روڈ، بسمک اکیڈمک سکول سسٹم بھگت پورہ شادباغ اور پین اسلامک فا¶نڈیشن سکول بھگت پورہ کا وزٹ کیا۔