ٹی بی سے بچا¶ کیلئے ہیلتھ ایجوکیشن مہم چلائی جائے: چودھری محمد انور

لاہور (پ ر) پاکستان اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن نے تپدق کی روک تھام کے عالمی ادارے میں تجویز پیش کی ہے کہ اس موذی مرض سے شہریوں کے بچاو کے لئے ہیلتھ ایجوکیشن کی مہم چلائی جائے جس میں معاشرے کے ہر فعال طبقے کو سرگرم عمل بنایا جائے تاکہ بیماری میں مبتلا لوگوں کے بیکار ہونے سے افرادی قوت کا جو ضیاع ہوتا ہے اسے بند کیا جا سکے۔ ایسوسی ایشن کے صدر چودھری محمد نواز نے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں بین الاقوامی ادارہ انسداد تپدق کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہیلتھ ایجوکیشن کی مہم م¶ثر بنانے کی نئی ٹھوس تجاویز پیش کیں۔