میاں نواز شریف ہی ملک کو امن کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں: علی اکبر گجر

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن سندھ کے سیکرٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے کہا کہ میاں نواز شریف کے خلاف اپنے قد سے بڑی باتیں کرنے والے سندھ کے وزیر اور مشیر سندھ کے ایک شہر میں امن و امان قائم نہیں کر سکے اور خواب دیکھ رہے ہیں مسلم لیگ ن کی قیادت کو سیاست سے بے دخل کرنے کا؟ منت سماجت سے وزیر بننے والے نادان نہیں جانتے کہ میاں نواز شریف ہی پاکستان کو امن کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔