ملک بھر میں انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کا یوم تاسیس یوم تبدیلی کے طور پر منایا گیا

لاہور( خصوصی رپورٹر+ لیڈی رپورٹر) انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور سمیت ملک بھر میں بدھ کے روز آئی اےس اےف کا پانچواں یوم تاسیس یوم تبدیلی کے طور پر منایا گیا۔ اس حوالے سے لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ اور خیبر پی کے کے مختلف علاقوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا باہمت نوجوان پاکستان کیلئے ایک اثاثہ ہیں اور انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان تبدیلی کے حقیقی علمبردار ہیں۔