مطالبات منظور نہ ہوئے تووزیراعلیٰ ہاﺅس کا گھیراﺅ کرینگے: پیرا میڈیکل الائنس

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب پیرامیڈیکل الائنس نے اعلان کیا ہے کہ پیرامیڈکس کے سروس سٹرکچرسمیت دیگر مطالبات کو منظور نہ کیے جانے کے باعث 21نومبر ، 29نومبر، 05دسمبر اور 12دسمبر کو ڈویژنل سطح پر زبردست احتجاج کیا جائے گا اور اگر پھر بھی معاملات حل نہ ہوئے تو 21دسمبر کو وزیراعلیٰ ہاو¿س کا گھیراو¿ کیا جائیگا جو مطالبات کو منظوری اور عمل درآمد تک جاری رہے گا۔ یہ اعلان گزشتہ روز صوبائی چیئرمین ملک منیر احمد کی صدارت میں ہنگامی اجلاس میں کیا گیا ہے۔ اجلاس میں انیس الرحمن، محمد اشرف کھوکھر، میاں خالد محمود، ضلعی آرگنائزر لاہور محمد شعیب انور چوہدری اور دیگر سینئر راہنماو¿ں نے شرکت کی۔ بعدازاں پنجاب پیرامیڈکس کے عہدیداران نے صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ سے ملاقات کی۔ رانا ثناءاللہ نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ خود اُن کے مطالبات وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کریں گے۔