مسلم لیگ ن ادھر ادھر سے لوگوں کو پکڑ کر تحریک انصاف کا رہنما بنا کر اپنی پارٹی میں شامل کر رہی ہے: فرخ جاوید

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے رہنما فرخ جاوید مون نے پی پی 152 میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری جماعتوں کے سرکردہ رہنما¶ں کی موروثی سیاست سے تنگ آکر تحریک انصاف میں شمولیت کی وجہ سے مسلم لیگ ن نے ادھر ادھر سے لوگوں کو پکڑ کر انہیں تحریک انصاف کا رہنما ثابت کر کے اپنی پارٹی میں شامل کرنے کی جھوٹی خبریں شائع کروائی ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے تمام کارکنان چیئرمین عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔