مزدور کی تنخواہ 14 ہزار سے بھی زیادہ ہونی چاہئے، سیکرٹری ویج بورڈ

لاہور (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ویج بورڈ چودھری اعجاز ظہور وڑائچ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں مزدوروں کے لئے بنایا گیا ویج بورڈ دن رات کام کر رہا ہے۔ آئندہ بجٹ میں مزدوروں کی تنخواہ میں کم از کم 15 سے 20 فیصد اضافہ ضروری ہے۔ خواندہ مزدوروں کی تنخواہ 14 ہزار سے بھی زیادہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ بجٹ میں 2 سال بعد مزدوروں کی کم از کم تنخواہ میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا اور اسی سلسلہ میں محکمہ منیمم ویج بورڈ کی جانب سے مزدور کی کم از کم تنخواہ 9 ہزار 250 روپے تک مقرر کرنے کی سفارش کی گئی جسے پنجاب حکومت کی جانب سے کم کر کے 9 ہزار روپے کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اتنی کم تنخواہ میں لاکھوں مزدوروں کا جینا محال ہو چکا ہے۔