مزدوروں کی خدمت میں مصروف لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین خود مسائل کا شکار ہیں: سلمان خان

لاہور (سٹاف رپورٹر) سرکاری ملازمین کا معاشی قتل بند کیا جائے خود محلوں میں بیٹھے افسران کو ملازمین کے مسائل کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔ مزدوروں کی خدمت میں دن رات کام کرنے والے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین خود مسائل کی ز نجیروں میں جھکڑے ہیں ان کی شنوائی تک نہیں ہو رہی۔ ملازمین کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار سلمان خان نے یونین عہدیدار سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔