فیروز والا میں مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر سخت حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے: اے ایس پی

فیروز والا (نامہ نگار) محرم الحرام کے مقدس ماہ کے تقدس کو برقرار رکھنا ہر مسلمان کا اخلاقی اور دینی ذمہ داری ہے۔ مجالس اور جلوسوں والے مقامات پر سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار امامیہ کالونی میں امن کمیٹیوں کے اجلاس سے اے ایس پی سرکل فیروز والا زاہد نواز مروت خان نے کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز والا علی شہزاد، ٹی ایم ایے آغا ہمایوں حفیظ، امن کمیٹی کے چیئرمین شہباز احمد کمبوہ، شیعہ بورڈ کے عہدیدار اشرف کاظمی، ابرار حسین شاہ اور دیگر ارکان کے علاوہ سرکاری محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔