عالمی شہرت یافتہ نعت خوان خلیل سلطان صدیقی 20 روزہ یورپی دورے پر روانہ ہو گئے

لاہور (پ ر) عالمی شہرت یافتہ نعت خواں حافظ خلیل سلطان صدیقی 20 روزہ یورپی دورے پر روانہ ہو گئے۔ اپنے دورے میں وہ برطانیہ کے مختلف شہروں میں منعقد محافل میں شرکت کرینگے۔ خلیل سلطان کا کہنا ہے کہ وہ ساری عمر پوری دنیا میں عشق نبی کی صدا بلند کرتے رہیں گے۔