شاہی قلعہ کی پارکنگ ختم کر کے پارک بنایا جائیگا: جواد رفیق

لاہور(خبر نگار)بیرون شاہی قلعہ پارکنگ سے کئی مسائل جنم لے رہے ہیں اس لیے وزیراعلی پنجاب نہایت سنجیدہ ہیں کہ شاہی قلعہ کی پارکنگ کو بڈھی گرا¶نڈ میں منتقل کر دیا جائے۔ یہ بات کمشنر لاہور ڈویژن جواد رفیق ملک نے بیرون شاہی قلعہ پارکنگ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کہی- انہوں نے کہا شاہی قلعہ کی سیر کرنے والوں کے لیے مختص پارکنگ مغرب کے بعد ویگنوں، بسوں اور ٹرکوں کی آماجگاہ بن کر ٹریفک مسائل کے ساتھ ساتھ تاریخی جگہ کی خوبصورتی کو بھی بدصورت بنا دیتی ہے- کمشنر جواد رفیق ملک نے کہا کہ شاہی قلعہ کی پارکنگ کو ختم کرکے وہاں پر پارک بنے گا جبکہ پارکنگ بڈھی گرا¶نڈ میں ہوگی۔