شالامار میڈیکل کالج میں خواتین ہاسٹل کی تعمیر کا آغاز

لاہور (پ ر) شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں گرلز ہاسٹل کے تعمیراتی کام کا افتتاح کر دیا گیا۔ چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز شالامار انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز چودھری احمد سعید نے تختی کی نقاب کشائی کر کے کام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بورڈ آف ٹرسٹیز کے ارکان شاہد حسین، ابرار اے ممتاز، خالد حمید شیخ، چیف ایگزیکٹو بریگیڈئر (ر) انیس احمد، پرنسپل کالج پروفیسر زاہد بشیر اور چیف آپریٹنگ آفیسر شالامار ہسپتال ڈاکٹر راشد احمد بھی موجود تھے۔