زرداری قرآن و سنت کی مقرر کردہ سزائیں ختم نہیں کر سکتے: علامہ ممتاز اعوان

لاہور (پ ر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد ممتاز اعوان نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قانون سزائے موت کو ختم کرنے کی سازشی مہم اور مجوزہ فیصلے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ سزائے موت کے قانون کے خاتمہ سے تحفظ ناموس رسالت ایکٹ سمیت بہت سی اسلامی حدود ختم ہونگی جس کی غیور مسلمان قطعی طور پر اجازت نہیں دینگے۔ آئین کے تحت صدر زرداری بھی قرآن و سنت کی مقرر کردہ سزائیں ہرگز ختم نہیں کر سکتے۔