رائے ونڈ کو ماڈل بستی بنانے کا وعدہ الیکشن سے قبل پورا کیا جائے گا: افضل کھوکھر

رائے ونڈ (نامہ نگار) مشیر وزیر اعلیٰ ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے رائیونڈ میں جاری تعمیراتی منصوبہ جات کا معائنہ کرنے کیلئے شہر کا دورہ کیا اور تبلیغی اجتماع کے امیر حاجی عبدالوہاب کو قائدین مسلم لیگ میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی طرف سے نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچایا ،رائے ونڈ شہر کے دورہ کے دوران ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھرنے زیر تعمیر ماڈل بازارکی انتظامیہ کو اگلے ماہ تک تعمیر مکمل کرنے کی سختی سے ہدائت کی ،سٹی ریلوے پھاٹک پر ٹریفک کے بے پناہ ہجوم کو کنٹرول کرنے کیلئے انڈر پاس بنانے کے منصوبہ کا حتمی جائزہ لیا ۔