دھند کے باعث ٹریفک حادثات‘ 3 طالبات اور ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 12 جاں بحق

بہاولپور + وہاڑی + گوجرانوالہ (نامہ نگار + ثناءنیوز + نمائندہ خصوصی) پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں ماں بیٹی، 2 بھائیوں، ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 12 جاں بحق 15 زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق احمد پور شرقیہ روڈ سے آنے والی بس نورپور نورنگا پر یوٹرن سے کراس کرنے والی سوزوکی پر چڑھ گئی، جس سے سوزوکی پر سوار افراد میں سے پانچ افراد موقع پر دم توڑ گئے اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ بس کا ڈرائیور اور کنڈکٹر موقع سے فرار ہو گئے جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین ایک مرد اور ایک بچہ شامل تھے۔ لواحقین سے معلومات پر پتہ چلا کہ یہ افراد مٹھڑا بنگلہ اپنے کسی عزیز کے جنازے پر جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آگیا۔ واقعہ کی اطلاع پولیس نورپور چوکی کودی گئی مگر دو سو گز کے فاصلے پر چوکی ہونے کے باوجود پولیس ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی جبکہ موٹروے پولیس کا کوئی اہلکار حادثہ کی جگہ پر نہ پہنچ سکا۔ مقامی پولیس اور موٹروے کی اس عدم توجہی سے اہل علاقہ میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ جبکہ وہاڑی خانےوال روڈ پر اڈا اواجےا والا کے قرےب ٹرےکٹر ٹرالی اور سوزوکی کے درمےان تصادم مےں ماں بےٹی جاں بحق جبکہ 6 خواتےن زخمی ہو گئےں۔ خواتےن کپاس کی چنائی کے لئے سوزوکی ڈبہ پر جا رہی تھےں کہ دھند کے باعث وےن کا تصادم ٹرےکٹرٹرالی سے ہو گےا۔ کوٹ ادو مےں دھند کے باعث کار اور موٹر سائےکل کے درمےان تصادم کے نتےجہ مےں دو بھائی جاں بحق ہو گئے۔ دوسری جانب جنوبی اور بالائی پنجاب کے اکثر علاقوں مےں گہری دھند چھا گئی ہے۔ لاہور اسلام آباد موٹر وے ٹھوکر نےاز بےگ سے شےخوپورہ انٹرچےنج تک بند کر دی گئی ہے۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گوندلانوالہ کے قریب دھند کے باعث طالبات کو لیکر ورپال چٹھہ سے گوجرانوالہ آنیوالی مسافر ویگن مخالف سمت سے آنیوالے ٹرالر کے ساتھ جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ویگن میں سوار تین طالبات فرسٹ ائر کی رمشہ بی ایس آئی ٹی کی عبیرہ اور ایم اے کی ہما موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ دو طالبات شدید زخمی ہو گئیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ٹرالر اور مسافر ویگن کے ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے۔