جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام کراچی کی صورتحال پر کل یوم دعا منایا جائے گا

لاہور (لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام کراچی کی روز افزوں بگڑتی صورتحال پر جمعہ 16 نومبر کو ملک بھر میں یوم احتجاج و یوم دعا منایا جائے گا۔اس دن ملک بھر میں خصوصی اور عمومی اجتماعات میںاستغفار اور ملک بھر خصوصاً کراچی میں امن وامان میں بہتری کے لئے خصوصی دعاﺅں کا اہتمام کیا جایئگا اور حکومتی بے حسی کے خلاف قراردادیں بھی منظور کروائی جائیں گی۔ حلقہ خواتین کی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر رخسانہ جبین نے کراچی کی صورتحال پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی میںٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں 20دنوں میں مدرسے کے طالبعلموں سمیت 150 سے زائد بے گناہ اور معصوم شہریوں کی ہلاکتیں کسی سانحے سے کم نہیں۔