جاوید کمیانہ، سجاد بھٹی، مرزا عامر کی دیوالی پر ہندو برادری کو مبارکباد

لاہور (پ ر) جمہوری روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین جاوید کمیانہ، وائس چیئرمین شریف سجاد بھٹی، مرزا عامر، راشد بھٹی نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں مکمل آزاد ہیں اور ان کو پاکستانی عوام کے برابر حقوق حاصل ہے۔ پاکستانی عوام ہندو برادری کے اس دیوالی کے تہوار پر ان کی خوشی میں شریک ہیں۔