تمام گستاخ ممالک کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے: محفوظ مشہدی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءپاکستان (سواد اعظم) کے مرکزی صدر سید محفوظ مشہدی نے کہا ہے کہ تمام گستاخ مغربی ممالک کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے اور پاکستان میں فوری طور پر نظام مصطفٰی کو نافذ اور مقام مصطفٰی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر محمد خان لغاری اور حاجی عبدالمجید سیفی بھی موجود تھے۔