اینڈوکرائن اینڈ ذیابیطس کلینک شیخزید ہسپتال کے زیراہتمام فری شوگر اور کولیسٹرول ٹیسٹوں کا اہتمام

لاہور(کامرس رپورٹر )اینڈو کرائن اینڈ ذیابیطس کلینک، میڈیکل ڈیپارٹمنٹ شیخ زید ہسپتال، لاہور کے زیرِ اہتمام ذیابیطس ڈے کے سلسلے میں عوام الناس اورشوگر کے مریضوں کی آگاہی، بیماری کی جانچ اور فوری فری شوگر اور کولیسٹرول ٹیسٹوں کا اہتمام کیا گیا جس کا آغاز نگران چیئرمین اینڈ ڈین شیخ زاید ہسپتال، لاہور پروفیسر ڈاکٹر نعمان نے تقریباً 9 بجے کیا۔ اس کے بعد کڈنی سنٹر تھرڈ فلور آڈیٹوریم میں سی۔ ایم۔ ای سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف پروفیسرز ڈاکٹر فرخ اقبال، ڈاکٹر صولت صدیق، ایسوسی ایٹ پروفیسرز ڈاکٹرز عظیم تاج اور ڈاکٹر رضوان ڈوگر نے سیر حاصل معلوماتی لیکچرز دئیے۔