الحاج حافظ قاری محمد بشیر نقشبندی کے لئے قرآن خوانی و ختم چہلم

لاہور (پ ر) بانی دارالعلوم معینیہ فریدیہ الحاج حافظ قاری محمد بشیر نقشبندی کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و ختم چہلم آج صبح 10 بجے 75۔ گوشہ احباب کالونی ملتان روڈ چونگی میں ہوگا۔ وہ الازہر یونیورسٹی مصر کے پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد منیر الازہری، ناظم اعلیٰ دارالعلوم حافظ محمد غلام جیلانی بھیروی، حافظ محمد محمود کے والد اور نوائے وقت کے فیاض احمد، ریاض احمد کے استاد تھے۔ تقریب میں سید صداقت علی شاہ، پیر امین الحسنات شاہ ، مفتی محمد اقبال چشتی، علامہ پیر محمد اکرم شاہ ، قاری عبدالرشید سیالوی، پیر ضیاءالمصطفٰی حقانی، دارالعلوم کی دینی، سماجی خدمات کے حوالے سے مولانا حافظ قاری عطاءگولڑوی کا خصوصی خطاب ہوگا۔