ٹوکیو کے پارکوں میں ڈرون کے استعمال پر پابندی

ٹوکیو کے پارکوں میں ڈرون کے استعمال پر پابندی

ٹوکیو (نیٹ نیوز) جاپانی وزیراعظم کے آفس کی چھت پر ڈرون ملنے کے بعد ٹوکیو کے پارکوں میں ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔ جاپانی میڈیا کے مطابق ٹوکیو کے 81 پارکوں میں اب ڈرون لے جانے یا وہاں سے اڑانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو اسے 265 برطانوی پا¶نڈ جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔